ملک ریاض کون ھے یہ اتنا طاقتور کیسے بنا اس کا اگر کسی کے پاس جواب ھے تو دے۔

Abdul Shakoor July 1, 2018 383 No Comments

image

ملک ریاض پاکستان میں اتنا بڑا بزنس ٹایئکون کیسا بنا کہ سب لوگ اس کے نرغے میں ھیں۔سیاست دان حکمران بیوروکریسی یہاں تک بڑے شرم ارھی ھے کہتے ھوئے افواج پاکستان کے چند فور اسٹار ریٹائرڈ جنرلز اور برگیڈیئر اس کے ھاتھ کی گھڑی اور چھڑی بنے ھوئے ھیں۔

یہ معاشرہ بے حس اور بے غیرت ھو چکا ھے جس کا 99 فیصد حصہ اخلاقی پستی کا شکار ھے۔سوچنے والی بات ھے جو بندہ ٹی وی پہ اکے بولتا ھے کہ میں فایئل کو پہیے لگا دیتا ھوں سب اس کے سحر میں مبتلا ھیں۔

ٹی وی چینل مالکان کارکنان میڈیا اینکرز اور اینکرنیاں سب ہی اس کے غلام ھیں اور ھر بندہ اس کی غلامی میں جانا چاہتا ھے۔ایک بار پھر چاچا عبدالشکور اجمل کے لئے بہت شرم اور تکلیف کا باعث ھے کہ آرمی کے کچھ افسران اپنی ریٹائرمنٹ کے چار چھ ماہ پہلے ہی ملک ریاض عرف چڑے کے تلوے چاٹنے شروع کر دیتے ھیں۔اس کے ھاں ملازمت کرنے کے لئے ۔

ملک ریاض عرف چڑا اپنے احباب جو بیرون ممالک سے ملنے آتے ھیں خاص طور پر اس کے انڈین بزنس پارٹنرز کو جب چائے کے لئے پوچھتا ھے۔آرمی کے ریٹائرڈ افسران کے لئے کتنے حقارت بھرے انداز میں پوچھتا ھے کہ آپ چائے جنرل کے ھاتھ کی پیئں گے یا برگیڈیر کے ھاتھ کی۔

یہ میرے چاچا مسمی چاچا عبدالشکور اجمل کے لئے بہت شرم تکلیف کا باعث ھے۔ایک بار دو سال پہلے ملک ریاض چڑے کے کسی ملازم نے میرے ساتھ رابطہ کیا اور بولا چاچا کس ارمی کی بات کرتے ھو جس آرمی کے افسران ملک ریاض چڑے کی گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں وہ الفاظ میرے ڈوب کے مرنے کے لئے کافی تھے۔

میں نے چند دن پہلے ایک سٹوری کی تھی کہ ملک ریاض چڑے نے زرداری دور میں ملیر ڈویلپمنٹ میں بارہ ہزار ایکڑ اراضی پہ قبضہ کیا ھے آج نواز شریف کے پانچ سال کے بعد وہ بارہ ہزار ایکڑ اراضی سے تجاوز کرکے کراچی بحریہ ٹاؤن اور جام شورو بحریہ ٹاون تیس ہزار ایکڑ اراضی کو بھی عبور کر چکا ھے۔

کون ھے جو اس کو اتنا سپورٹ کررھا ھے کون ھے جو اس کو بحریہ ٹاون کا نام استعمال کرنے کی اجازت دے رھا ھے کون جو اس کو ھاتھ نھیں ڈال رھا۔کون ھے جس نے اس پاکستان کے ایک اور ریاست بنانے کی اجازت دی۔

میری مقتدر حلقوں سے گزارش ھے ملک ریاض کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو اداروں کے بندے اس کو معاونت فراہم کررھے ھیں ان کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ ملک سہی سمت کی طرف گامزن ھو سکے۔آپ کو شاید کسی کو یہ نھیں پتہ اس وقت نگراں حکومت وزیر اعظم وزیر اعلی ساری حکومتی مشینری ملک ریاض چڑے کے گرد گھومتی ھے۔

میں ایک عام ادمی ھو کر اس کے خلاف بولتا ھوں لکھتا ھوں کوئ میڈیا یا اخبار میں اس کے خلاف بولتا یا لکھتا کیوں نھیں۔اس کے لئے ایک ہی جواب ھے سب بکے ھوئے ھیں میرے پاس اس کی بہت تفصیلات ھیں یہ کیسے لوگوں کو خریدتا۔

دراصل یہاں ایک خریدنے نکلو سینکڑوں نھیں ھزاروں نھیں لاکھوں نھیں کروڑوں دستیاب ہیں۔یہی چیز شرم کا باعث جس معاشرے میں ننانوے فیصد لوگ فار سیل ھوں ملک ریاض جیسے بندے ہی رول کرتے۔

اس سے تمام واجبات کی وصولی کی جائے بحریہ کا نام واپس لیا جائے کون کون اس کو معاونت فراہم کررھے ھیں ان کا محاسبہ کیا جائے اور ملک کی ڈوبتی ھوئ نیا کو پار لگایا جائے ۔

کون کون میرے ساتھ متفق ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *