چودھری نثار اور شہباز شریف کیا چال چلنے جارھے ھیں کسی کو پتہ ھی نھیں

Abdul Shakoor June 12, 2018 264 No Comments

image

چودھری نثار اور شہباز شریف کیا چال چلنے جارھے ھیں کسی کو پتہ ھی نھیں میاں شہباز شریف کے دل میں وزیر اعظم پاکستان کی ایک دیرینہ خواہش و حسرت ھے جس میں سب سے بڑی رکاوٹ اس کا اپنا بڑا بھای میاں نواز شریف ھے جس کے لئے شہباز شریف اور کے بچے بہت سی قربانیاں دے چکے ھیں لیکن نواز شریف نے شہباز شریف کی خواہشات کا گلا دبا کر مریم نواز کو اگلی وزیر اعظم پاکستان کے اپنا جانشیں تیار کیا ھے۔

شہباز شریف ھر روز نواز شریف کے مرنے اس پہ کسی خود کش کے خواب دیکھتا ھے اب پس پردہ چالوں سے شہباز شریف چودھری نثار علی خان کو کچھ دے دلا کے وزیر اعلی پنجاب بنانا چاہتا ھے کیونکہ اگر چودھری نثار علی خان اگلا وزیر اعلی پنجاب بن جاتا ھے تو شہباز شریف حمزہ شہباز شہباز شریف کے داماد کے تمام کالے کرتوتوں پہ پردہ ڈالا جا سکتا ھے اور تو اور اگر اس بار چودھری نثار علی خان وزیر اعلی پنجاب بن جاتا ھے تو اگلی بار پھر شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب بن سکتا ھے۔

یہ چیزیں پی ٹی ائ والے نھیں سوچتے۔انیوالا وقت خطرناک ھے خان کس مستی میں گھوم رھا ھے سمجھ سے باھر ھے۔

جنوبی پنجاب مطلب سرائیکی بیلٹ سے ن لیکس کے ناراض ارکان کے ساتھ شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان کے بیک ڈور روابط ھیں اور لگتا ھے یہاں وہ خان کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ھوجایئن گے۔چودھری نثار بھلے عمران خان کا ھم جماعت ھے اور عہد شباب میں ھر قسم کے الٹے کام مل کے ہی کرتے رھے ھیں لیکن اقتدار کا نشہ ایسا ھے جہاں بھای بھای کی جان کا دشمن بن جاتا ھے دوستی یاری کیا چیز ھے۔

پاکستان کی سیاست میں آنیوالے دنوں میں بہت حیران کن تبدیلیاں رونما ھونے جارھی ھیں شاید وہ چیزیں آپ سب کو دیکھنے کو ملیں جس کا عام آدمی تصور بھی نھیں کر سکتا۔پی ٹی ائ کے پارلیمانی بورڈ کی طرف سے پیرا شوٹر کو ٹکٹس دینا اس سلسلے کی پہلی کڑی ھو سکتی ھے جس میں اکثر ٹکٹ ان لوگوں کو الاٹ کئے گئے ھیں جن کو حلقے میں جانتا ھی کوی نھیں۔

جیسے شہباز شریف کے مد مقابل ظہیر کھوکھر کو ٹکٹ دیا گیا جو کہ شہباز شریف کے دست راست افضل کھوکھر کا سالا ھے۔

افضل کھوکھر نے آج تک ھر وہ سیاہ اور سفید کام کیا جس کا شہباز شریف کو فائدہ ھوا ھے۔ ظہیر کھوکھر پی ٹی ائ کی سیٹ سے الکیشن جیت بھی گیا تو وہ کام اپنے بہنوئ افضل کھوکھر کو بھلا کیسے ناراض کرے گا۔

حمزہ شہباز کے مدمقابل جس بندے کو ٹکٹ دیا اس کا نام نعمان قیصر بٹ اور قیصر نعیم بٹ کا لڑکا ھے اب پس پردہ کوششیں جاری ہیں کہ شہباز شریف کو بچایا جائے نھیں تو یہ سب ماڈل ٹاون کے مقتولین کے مقدمے میں اندر جائیں گے۔

اب میرا حلقہ این اے 117 ہی لے لو وھاں اج تک محمد ارشد ساھی نے بہت کام کیا ن لیکس نے ارشد شاہی پر بے شمار مقدمے بھی بنائے ھوئے ھیں۔ ارشد شاہی کی کیئ سالوں کی محنت کو نظر انداز کرکے ایک پیرا شوٹر کو دے دیا ھے۔

خان صاحب نے جو پارلیمانی کمیٹی بنائ ھے وہ ٹکٹس دینے میں ڈنڈیاں نھیں ڈنڈے مارتے جارھی ھے جو اپنی چہیتوں اور من پسند لوگوں کو نواز رھے جن کی دلی ہمدردیاں آج بھی نواز شریف بلکہ پیسے کے ساتھ ھیں۔ عمران خان کو اپنے کچھ فیصلوں پہ نظر ثانی کرتے ھوئے نظریاتی ووکرز کو اہمیت بھی دینا چاہئے ایسا نہ ھو کہ دوسرا موقع ہی نہ ملے۔

چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف ھر وہ کھیل کھیلنے جارھے ھیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کو بہت نقصان ھو سکتا ھے پی ٹی ائ میں جو وزیر اعلی پنجاب کی دوڑ لگی ھے لگتا سب چودھری نثار علی خان کو وزیر اعلی پنجاب بنانا چاہتے ھیں کیونکہ جو پنجاب میں ٹکٹوں کی بندر بانٹ ھوئ لگتا چودھری نثار علی خان اور شہباز شریف کا اس میں بڑا ھاتھ ھے۔خان صاحب اگر پیرنی سے فرصت ملے تو الاٹ کردہ ٹکٹس پہ ذرا ایک نظر مار لینا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *