ایک طلسم ھوشربا کی شادی کے لئے تین شرطیں اور ن لیکس کی الیکشن کے حوالے سے تین شرطیں

Abdul Shakoor July 1, 2018 135 No Comments

image

ایک عورت کو کسی نے خوش فہمی میں ڈال دیا کہ وہ بہت خوبصورت ہے، چنانچہ اس نے اپنی شادی کیلئے تین شرطیں رکھ دیں کہ

جب تک اس کی مرضی نہیں ہوگی، شوہر اسے ہاتھ تک نہیں لگائے گا،
جب تک وہ نہیں چاہے گی، شوہر بچہ پیدا کرنے کی فرمائش نہیں کرے گا،
جب تک اس کا دل نہیں کرے گا، شوہر اسے کھانا پکانے پر مجبور نہیں کرے گا

شرائط مشکل تھیں، کوئی بھی پوری کرنے کو تیار نہ تھا۔ کئی سال گزر گئے، اپنے آئیڈیل کی تلاش میں اس عورت کے بالوں میں چاندی آگئی ۔ ۔ ۔ پھر مجبوراً وہ محلے کے ایک رنڈوے کمہار سے شادی پر تیار ہوگئی۔

اب ہر روز وہ کمہار اپنے سارے دن کی تھکان اتارنے کیلئے اس سے مالش کرواتا ہے، پھر ظالم دنیا کے لگائے گئے کچوکوں کا اس سے بدلہ لیتا ہے ۔ ۔ ۔ جس کے نتیجے میں ہر سال وہ عورت پیٹ سے ہوتی ہے اور ایک کے بعد ایک بچہ پیدا کررہی ہے ۔ ۔ ۔ دن کو نہ صرف کمہار اور اس کے گھر والوں کیلئے کھانا پکاتی ہے، بلکہ شام کو کمہار کے کھوتے کیلئے بھی چارہ وغیرہ تیار کرتی ہے ۔ ۔ ۔

آج شہباز شریف نے بھی تین شرائط کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ماننے کی صورت میں الیکشن کے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے ۔ ۔ ۔

پہلی شرط یہ کہ فوج الیکشن کے پورے پراسیس سے علیحدہ ہوجائے،اور کسی پولنگ سٹیشن پر تعینات نہ ہو۔

دوسری شرط یہ کہ نگران وزیراعلی پنجاب کو تبدیل کیا جائے جو ان کے مرضی کے افسروں کو تعینات نہیں کرتا،

تیسری شرط یہ کہ عدالتوں سے نااہل افراد کو الیکشن کیلئے اہل قرار دیا جائے ۔ ۔

مجھے لگ رہا ہے کہ جو حال اس خاتون نے اپنا کیا، وہی حال ن لیگ کا بھی ہونے جارہا ہے ۔ ۔ ۔ اگر ن لیگ بائیکاٹ کرتی ہے تو اس کے 80 فیصد سے زائد رہنما اس کا ساتھ چھوڑ دیں گے کیونکہ اگر وہ حلقے میں سیاست نہ کرسکے تو ان کے مخالفین جیت کر ان کا مستقل بنیادوں پر وہاں سے صفایا کردیں گے،

اگر ن لیگ بائیکاٹ نہیں کرتی تو پھر عدالت، الیکشن کمیشن اور فوج سے بیک وقت اپنی ٹھکائی کروائے گی ۔ ۔ ۔

اس عورت کی تو بچت ہوگئی کہ اسے صرف کمہار کو ہی برداشت کرنا پڑا تھا، ن لیگ کو کمہار کے ساتھ ساتھ اس کا کھوتا بھی اب خوش کرنا پڑے گا!!!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *