فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا اور پاکستان الیکشن کمیشن نے اسی دن دھشت کردوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی

Abdul Shakoor July 9, 2018 124 No Comments

image

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال دیا.

خبر سب نے سنی ان سنی کردی.

دنیا بھر کے مالیاتی اداروں اور کرتا دھرتا ممالک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سرمایہ … دھشت گرد تنظیموں کو جارہا ہے ،
اس کی روک تھام کے لئے پاکستان اقدام کرے .

فروری میں دی جانے والی اس وارننگ کے باوجود پاکستان نے جو اقدامات کئے ان سے FATF کی تشفی نہ ہو سکی ،
اور اب آکر پاکستان کو “گرے لسٹ” میں ڈال دیا گیا ہے ،
جو کہ ایک خطرناک قدم ہے .

اب اگلا اجلاس ستمبر میں ھوگا ،
اس اجلاس کے شرکا کو اگر مطمئن نہیں کیا گیا ،
تو پاکستان کو “بلیک لسٹ” میں ڈال دیا جائے گا .

اور خدا نہ کرے اگر ایسا ھوا تو پاکستان معاشی طور پر تباہ ھوجائے گا ،
کیوں کہ “بلیک لسٹ” ملک کو دنیا کا کوئی مالیاتی ادراہ یا بینک نہ تو مالی امداد دیتا ہے اور نہ قرضہ .

اگر ایسی صورت حال ھوئی تو جو ڈالر ابھی سو سے اوپر ہے ،
وہ تین سو کا ھو جائے گا ،
جس کے نتیجے میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں گی .

پٹرول ، گیس ، بجلی اور کھانے کی اشیاء اسی فیصد پاکستانیوں کی پہنچ سے باہر ھوجائینگی ،
مہنگائی کا سیلاب عام پاکستانی کو بہا کر لے جائے گا .

ستمبر میں ھونے والے اجلاس میں نوزائیدہ حکومت کے پاس پھوٹی کوڑی نہیں ھوگی ،
اس کرائیسس سے نمٹنے کیلئے اگلی حکومت کچھ نہیں کرپائے گی .

ہمیں پچھلی حکومت کو مورود الزام نہیں ٹہرانا ،
اور نہ امید کرنی ہے کہ آنے والی حکومت سے .

ہمیں اپنی الیکشنز مصروفیات میں سے وقت نکال کر موجودہ نگران سرکار پر دباو ڈالنا ہے … کہ ایسے اقدامات کریں کہ پاکستان “گرے لسٹ” سے نکل آئیں ،
ورنہ مالی بحران … معیشت کو تباہ و برباد کردے گا ،
اور نو منتخب حکومت پہلے چھ ماہ میں ہی فیل ھوجائے گی .

یاد رہے “بلیک لسٹ” ملک پر دیگر پابندیاں بھی لگا دی جاتی ہیں ،
جن کے بعد برآمدات ختم ھوجاتی ہیں ۔

امریکی صدر ٹرمپ اس خطے میں انڈیا کی بالادستی چاہتا ہے ،
“گرے لسٹ” میں داخلہ اس پالیسی کا حصہ بھی قرار دیا جا سکتا ہے ،
مگر پھر بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا پاکستانی موقف کو مسترد کرکے “گرے لسٹ” کرنا نیک شگون نہیں ہے .

ایران کو بھی اسی قسم کی پابندیوں کا سامنا ہے ،
مگر ایران کو کچھ خاص فرق نہیں پڑا ،
کیونکہ اس کے پاس تیل تھا ،
ہمارے پاس تو وہ بھی نہیں ہے .

پاکستان دشمن ممالک نے پاکستان کے دیرینہ دوستوں کو بھی ساتھ ملا لیا ہے ،
اسی وجہ سے سعودی عرب ، ترکی اور چین نے بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دیا ، FATF کے مطابق فروری 2018 میں پاکستان کو وارننگ دی گئی تھی کہ … پاکستان اپنا مالی نظام محفوظ بنائے ،
اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا .

امریکہ ،برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کی طرف سے یہ قرار داد پیش کی گئی تھی اور ہندوستان کی پوری سپورٹ تھی .

پاکستان کے علاوہ اگر کوئی اور ملک ھوتا تو … “گرے لسٹ” ھونے کی خبر بہت بری خبر ھوتی ،
ملک میں ایمرجنسی لگا دی جاتی ،
قوم سڑکوں پر آجاتی ،
مگر ہماری قوم کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی .

“گرے لسٹ” کا مطلب بھوک اور افلاس کو دعوت دی جارہی ہے ،
آنے والے چند مہینوں میں عام پاکستانی کی قوت خرید صفر ھوجائے گی ،
غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہا ہے .

اگر پاکستان سے دھشت گردوں کو رقوم کی ترسیل بند نہ ھوئی تو … پاکستان کو “بلیک لسٹ” کردیا جائے گا ۔

ہم الیکشن لڑ رہے ہیں ،
ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں ،
سوشل میڈیا پر جنگ کا سما ہے ،
مگر پاکستان کی کسی کو پرواہ نہیں .

پیارے لوگو …
یہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے .

ہمیں سر جوڑ کر سوچنا ھوگا ،
ورنہ پاکستان کو صومالیہ بنانے کی ابتدا کردی گئی ہے .

اللہ ….
پاکستان…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *