پاکستان تحریک انصاف والو آپ سب کا شکریہ چاچا عبدالشکور اجمل کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے لئے۔

Abdul Shakoor June 29, 2018 206 No Comments

image

السلام و علیکم میری جدو جہد بہتر پاکستان کے لئے تھی اور ھے انشاللہ اس میں میں کس حد تک کامیاب رھا یہ اندازہ آپ لگا سکتے ھیں یا اللہ جانے۔اسی سلسلے میں میں نے اس وطن اور عوام کی بہتری کے لئے اس کرپٹ نظام کے خلاف لڑنے والے عمران خان کا ساتھ دیا۔

جتنی سپورٹ اس کی میں نے کی ھے سب کے سامنے ھے۔نہ تو کوئ اس حد تک جا کے کر سکتا ھے اور نہ ہی کسی نے کی ھوگی مانا لوگوں نے لاکھوں نھیں کروڑوں نھیں اربوں روپے خان کو فنڈ دیا ھوگا۔میری سپورٹ ان سب سے الگ تھلگ تھی۔

کہاں کہاں خان کا دفاع نھیں کیا بغیر کسی اجرت عہدہ اور سیلفی کے لالچ کے۔وہ بڑا بندہ تھا میں نے جو کام کیا سارا سچ پہ مبنی ھے۔لیکن میرا توحید پہ ذٹ جانا اور درباروں پہ خان کا نہ جانا اس پہ بات کرنا کچھ لوگوں کو ھضم نہ ھو سکا۔

آج مجھے احساس ھورھا ھے جس جماعت کو میں تبدیلی کی جماعت سمجھتا رھا اس میں اور پرانے نظام میں کوئ خاص فرق نہیں۔بلکہ پی ٹی ائ کے کچھ کارکن پٹواریوں سے بھی زیادہ خطرناک متکبر اور مشتعل ھیں۔

خان نے جو بابا فرید الدین کے مزار کی چوکھٹ بوسہ دیا مجھے اس کا کیا نقصان ھے نقصان اس کا ھوتا ھے جس کے پاس کچھ ھو۔میں تو پہلے بھی ایسے ہی گزر اوقات کرتا تھا اور اب بھی کر لونگا۔

بڑی بات کیا اس کا نقصان عمران خان کو ھوا ھے عمران خان کی اس حرکت سے جو چند دن پہلے نواز شریف کے خلاف لندن کے اخبار ڈیلی میل آن لایئن نے اس کی جائیدادوں کا انکشاف کیا تھا وہ معاملہ دب گیا۔

نھیں تو سوشل میڈیا پہ الیکٹرانک میڈیا پہ ھر طرف نواز شریف کی نئی جائیدادوں کے انکشاف اوع۔کلثوم نواز کی بیماری کے ڈرامے پہ کہرام مچا ھوا تھ۔لیکن خان کے دربار کی دہلیز بوسہ دینے پہ سارا میڈیا خان کی طرف لپک آیا

کیا ضرورت تھی دربار پہ جا کے بوسہ دینے کی بس یہی بولا تھا میں نے وہ گالیاں اور دھمکیاں دیں پی ٹی ائ والوں نے مجھے احساس ھوگیا میں نے غلط فیصلہ کیا اس جماعت کو سپورٹ کرنے کا۔

ابھی بھی خان کو درست سمت لینا ھوگی کیونکہ دشمن بہت چالباز ھے۔اور خان پٹڑی سے اتر چکا ھے اللہ کرے خان نے جو وعدے کئے ھیں ان کو پورا کرنے میں کامیاب ھو۔

تاکہ پاکستان کی عوام بھی اچھے دن دیکھے۔پی ٹی ائ والو چاچا عبدالشکور اجمل کو گالیاں دے کر تم نے ثابت کر دیا تم سب سہی ھو چاچا عبدالشکور اجمل آپ سب میں سے غلط ھے۔

اور جن جن عالی قدر نے میری حوصلہ افزائ کی ھے آپ سب کا ہمیشہ مشکور و ممنون رھونگا اللہ آپ سب کا وطن عزیز کا حامی و ناصر ھو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *