نیب نے اسحاق ڈالر حسین نواز اور حسن نواز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا عندیہ دیا ھے۔ واہ عوام کو کیا لولی پاپ دیا ھے۔

Abdul Shakoor June 25, 2018 229 No Comments

image

نیب نے اسحاق ڈالر حسین نواز اور حسن نواز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا عندیہ دیا ھے۔واہ عوام کو کیا لولی پاپ دیا ھے میڈیا نے یہ سب مریم نواز کے میڈیا سیل اور اس کے پے رول پی کام کرنے والے میڈیا اینکرز کی خود ساختہ خبر ھے تاکہ عوام کو ہمیشہ کی طرح الو بنایا جائے۔

آپ نے دیکھا آج ھر بندہ اس خبر کو دھڑا دھڑ شئئر کررھا ھے۔ھماری عوام بھی بھیڑ چال ھے۔خبر کی تصدیق کئے بغیر دھڑا دھڑ شیئر اور فارورڈ کرتے جارھے ھیں۔ھماری عوام کا بھی بھیڑ بکریوں والا حساب ھے ایک پوسٹ ملی نھیں بس چڑھ گئے اس کے پیچھے۔اللہ اس ھجوم کو ایک قوم بنا دے۔

ایسے کیسے ہوسکتا ھو سکتا ھے جس نیب نے چند دن پہلے نواز شریف کے پانچ مقدمات بند کر دیئے ثبوت کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر۔ چودھری شجاعت کے دو مقدمات اور چودھری پرویز الہی کے دو مقدمات ثبوت کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر بند کردیے وہ انٹر پول سے حسین نواز حسن نواز اور اسحاق ڈالر کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی جسارت کیسے کر سکتا ھے۔

جس نیب لاھور راولپنڈی اسلام آباد میں ھر بوٹا نواز شریف شہباز شریف کے ھاتھ کا لگا ھے۔وہ حسین نواز حسن نواز اسحاق ڈالر کو کیسے انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی جسارت کر سکتے ہیں۔

جب یہ سب ملک میں تھے اسحاق ڈالر حسین نواز شریف حسن نواز شریف تو ان کی ھوا کو کوئ چھو نہ سکا۔تو اب انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔البتہ ان چوروں کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا ڈرامہ کرکے عوام کو بے وقوف تو بنا سکتے ہیں۔

لہذا سوشل میڈیا پہ الیکٹرانک میڈیا کی یہ خبر کے نیب حسین نواز شریف حسن نواز شریف اور اسحاق ڈالر کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ دے چکی ھے خدا کے ان کی چالوں کو سمجھا کرو۔نیب ان کے خلاف ھر بار کی طرح تمام مقدمات بند کرتا جا رھا ھے۔

اس پہ دھمالیں ڈالنے اور بگلیں بجانے کی بجائے نیب اور عدالتوں میں بیٹھے بکاو افسران کو غیرت دلاو سوشل میڈیا پہ شاید ان کی مری ھوئ غیرت جاگ جائے ویسے مجھے کوئ امید نھیں کہ کسی کی غیرت بیدار ھو اور ملک و قوم کا بھی سوچے۔

فی الحال سب اس سحر سے نکلو کہ یہ سیٹ اپ ایسا کوئ دلیرانہ غیرتمندانہ منصفانہ اقدام اٹھانے جا رھا ھے۔یہ سب عوام کو ٹرک کی لایئٹ کے پیچھے لگا کر ڈنگ ٹپانے کا سامان کر رھے ھیں۔

اللہ کرے ایسا ھو ان سب چوروں کے اندر ڈال کر غریب عوام کی ایک ایک پائ نکالی جائے۔البتہ کہیں نہ کہیں ایسا ھونے جا رھا ھے لیکن وہ کوئ اور ھیں۔اس سسٹم سے ایسے کی کوی توقع نہیں ھے۔پھر بھی احتساب ھوگا انشااللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *