پاکستان میں کونسا طبقہ کس کس پہ راج کرتا ھے۔ جاھل عالم نااھل حکمران یہ ھے اپنا پاکستان۔

Abdul Shakoor June 12, 2018 287 No Comments

image

السلام و علیکم اس میں ملک میں کچھ لوگ بہت سمجھدار اور ذھین ھیں جو بہت پڑہ لکھ کر فلاسفر ڈاکٹر بن جاتے ہیں اور عزت دولت شہرت کماتے ہیں ۔

 

کچھ ان سے کم درجے کے لوگ ھیں جو مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس پڑھے لکھے فلاسفر ڈاکٹر اور معتبر لوگوں پہ راج کرتے ہیں ان سے اور کم پڑھے لکھے لوگ جو بمشکل میٹرک بھی پاس نہیں ھوتے وہ سیاست میں آکر پہلے دونوں طبقوں پہ راج کرتے ہیں اور انہی سے اپنے ھر سیاہ کام کو سفید کرواتے ھیں۔

 

تیسرا طبقہ وہ لوگ ھیں جو پرایئمری بڑی مشکل سے پاس کرتے ہیں۔غنڈے اور موالی بن جاتے ھیں انہی سیاست دانوں کے لئے ھر قسم کا کام کرتے ہیں اغوا برائے تاوان سیاسی مخالفین کو ڈرانا دھمکانا قتل و غارت کرنا اور اپنے پاس کو بھی خوش رکھنا اور سامنے والے کو بھی رام کرنا ان کا کام ھوتا یہ اپنے سے اوپر والے تمام طبقوں پہ راج کرتے ہیں۔

 

چوتھا اور آخری طبقہ وہ لوگ ھیں جو ایک دن بھی سکول نھیں جاتے کسی دینی مدرسے کا دروازہ تک نھیں دیکھتے وہ عالم پیر اور مولبی بن کے سب کو الو بناتے ہیں جھوٹے افسانے الف لیلوی داستانیں اور دلفریب کہانیاں سنا کر اوپر والے تمام طبقات کو برابر بے وقوف بناتے ہیں۔

 

آج پاکستان میں آپ نظر گھما کے دیکھ لو پاکستان کے سب پیر اور مولبی جہالت کی بلندیوں کو چھو رھے ھیں ذوالفقار علی بھٹو بے نظیر بھٹو سے لیکر نواز شریف حتی کہ عمران خان جیسا آکسفورڈ کا پڑھا لکھا بھی ان جاھل مولبیوں اور پیروں کے قدموں میں جا بیٹھتا ھے بے نظیر بھی سنا سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی پڑھی تھی وہ بھی ان جاھل مولبیوں اور پیروں کے حکم کے بغیر قدم نہ اٹھا سکتی تھی۔

 

آپ نے دیکھا ھوگا اب پاکستان میں اعلی تعلیم ھے ہی نھیں اگر کوئ اعلی تعلیم حاصل کر بھی لے تو فائدہ کوئ نھیں۔



 

آج ھر بندہ آسان کام اور شارٹ کٹ ڈھونڈ رھا بس یا تو داڑھی رکھ کر کسی مسجد میں جاکر لوگوں کو مذھبی ٹارچر کرو یا پھر نارنجی چولہ پہن کر کسی درگاہ پہ جا بیٹھو دو چار الٹے سیدھے منتر سیکھ لو لوگوں کو بچے دو اور انڈر گراونڈ منشیات کا دھندا کرو لڑکیاں سپلائی کرنے کا دھندا کرو اور اوپر والے تمام طبقات پہ راج کرو یہ ھے وطن عزیز کی تباھی کی بڑی وجہ جہالت شرک بے حیائی۔


آج اپنے اس پاس دیکھ لو جو پاکستان کا سب جاھل طبقہ ھے وہ عالم مولبی پیر ایک مافیا کی صورت اختیار کر گیا ھے ان کے حکم کے بغیر سیاست دان حکمران ایک قدم بھی نھیں اٹھاتے اس طرح سے یہ جاھل عالم پیر اور مولبی نہ صرف ملک و عوام کے دشمن ھیں بلکہ اللہ اور اس کے دین کے بھی دشمن ھیں جو سیاست پاکستان اور ریاست پاکستان پہ مکمل طور پر قابض ھو چکے ہیں۔


ملک دشمن طاقتوں کے ساتھ ان کے روابط ہیں ملک کے اندرونی اور بیرونی دونوں دشمنوں سے ثقیل مقدار میں فنڈز لیتے ہیں اور اپنے اپنے نیٹ ورک بنائے ھوئے ھیں کرائے کے قاتل تیار کرتے ھیں اور پیسے لیکر ھر ناجائز کام اپنے غنڈوں سے کرواتے ہیں اب ان کی بدمعاشیاں ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *