پاکستان میں سیاست تجارت خباثت نجاست غلاظت تو ھو سکتی ھے پر عبادت نھیں ھے۔

Abdul Shakoor June 22, 2018 152 No Comments

image

سیاست کو اگر عبادت سمجھ کے کیا جاتا تو آج سب کے دن بدل گئے ھوتے۔ ھمارے سیاست دان دعوی تو کرتے ھیں کہ ھم سیاست عبادت سمجھ کے کرتے ھیں جھوٹ سفید جھوٹ مکمل جھوٹ یہ لوگ سیاست عبادت نھیں تجارت سمجھ کے کرتے ھیں انوسٹمنٹ کرتے ھیں کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے ھیں۔

سوچو یار جو بندہ اپنے حلقے کی سیٹ جیتنے کے لئے دس یا پندرہ کروڑ لگاتا ھے وہ عبادت کے لئے لگاتا ھے۔ مان لیا کہ عبادت کے لئے لگاتا ھے تو پھر رشوت دادا گیری منشیات فروشی سرکاری اور غیر سرکاری اراضی پہ قبضے بیواؤں اور غریبوں کی زمینوں پہ قبضے کونسی عبادت ھے بھائ۔

اور ھاں نواز شریف شہباز شریف ڈیزل زرداری وغیرہ ان کا عبادت کے ساتھ کیا تعلق جو ایک لمحے میں اپنے قول و قرار سے منحرف ھو جاتے ہیں۔ ھر ناجائز کو جائز قرار دے دیتے ھیں جن کو سورہ اخلاص تک نھیں آتی وہ ھمیں بتا رھے ھیں کہ ھم سیاست عبادت سمجھ کے کرتے سب جھوٹ بولتے ھیں سب ملک و عوام کو نوچتے ھیں اور عوام بھی ان کے ساتھ اس جرم میں برابر کی شریک ھے۔

مانا سیاست عبادت ھوگی اس سے میں چاچا عبدالشکور اجمل انحراف نھیں کرتا پر پاکستان میں سیاست تجارت خباثت نجاست غلاظت تو ھو سکتی ھے خدا کے لیے غلیظ اور پلید سیاست دانوں اس اپنے مکروہ دھندے کو عبادت کا نام نہ دو۔

شاید یہ اسی چیز کا وبال ھے کہ جن کو ھم اپنے رہبر یا رہنما کہتے ہیں جن کو سورہ اخلاص تک نھیں آتی وہ سیاست کو عبادت کہتے ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کی خاطر غریب عوام کی خوشیوں کا گلا دبا دیتے ہیں وہ جب بولتے ھیں کہ ھم سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں تو کم از کم میرے بھیجے میں یہ بات نھیں گھستی۔ خدارا اس غلیظ مکروہ سیاست سیاست کو عبادت کا نام نہ دو سیدھے بولو کاروبار سرمایہ کاری تمھارا کونسا کسی نے ھاتھ روکنا ھے۔

عوام بے بس سیاست دان بےحس ادارے سارے کرپٹ کالا کرو سفید کرو پھر سیاہ کرو کوئ ھے جو اس سسٹم میں تم سب کو نتھ ڈالے نتھ ڈالنے والے ادارے نیب عدالتیں ان میں بیٹھے دودھ کے راکھے بلے تمھارے ساتھ ملے ھوئے ھیں اب تو بس میرئ نگاھیں اللہ اور اس کے بندوں پہ لگی ھیں انشااللہ وہی کرے گا ان کا حساب احتساب۔

البتہ پاکستان کی سیاست کو عبادت کا نام دے عبادت کے متبرک اور قابل احترام لفظ کی توھین تو نہ کرو یار۔ عبادت اور نواز شریف زرداری ملک چڑا شہباز شریف ڈیزل کتنا مضحکہ خیز لگتا ھے۔

ھھھھھھھ شرمناک کم از کم میں مسمی چاچا عبدالشکور اجمل کے تو یہ ھضم کرنا مشکل ھے میرے قائرین کا نظام انہظام کیسا ھے اس کے لئے کمنٹس میں بتا سکتے ہیں۔ اللہ میرے پاک وطن کو ھر قسم کی گندگی سے پاک و صاف کردے۔ افواج پاکستان زندہ باد پاکستان پاائندہ باد انشا اللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *