پٹھواری لاجک کیسے سمجھایا جائے اس طبقے کو

Abdul Shakoor July 8, 2018 148 No Comments

image

آج میں بال کٹوانے حجام کی دوکان پر گیا تو وہاں بیٹھا نواز شریف کا ایک دیوانہ بولا ، “نواز شریف کی کرپشن تو ثابت نہیں ہوئی” ۔

میں نے اس سے پُوچھا کہ اگر تم گھر سے نکلتے ہوئے بیوی کو کھانا پکانے کے لیے 500 روپے دیکر آؤ اور واپسی پر مٹن قورمہ ، شامی کباب اور مٹن پلاؤ ملے اور ساتھ ہی اس نے ایک عدد نیا مہنگا جوڑا بھی خرید کر پہنا ہو.
اور
تمہارے بار بار پُوچھنے پر بھی وہ جواب نہ دے سکے کہ یہ سب کہاں سے آیا ہے تو پھر تم کیا کرو گے ؟؟۔
وہ بولا میں اس کو وہیں پر طلاق دے دوں گا ۔

میں نے کہا کہ ثبوت نہیں مانگو گے کیا؟؟

وہ بولا کہ میں کوئی جاہل اور بے غیرت ہوں۔
اِس سے بڑا اور کیا ثبوت ھے کہ 500 روپے میں یہ سب کچھ نہیں آ سکتا جو اس کے پاس ہے اور وہ یہ بھی نہیں بتا رھی کہ باقی پیسہ کہاں سے آیا ؟؟۔
یقینی طور پر یہ کسی ناجائز کام سے حاصل گئے پیسے ہی ھیں ۔

میں نے کہا ، بس پھر تمہارے نواز شریف کی بھی یہی کہانی ہے۔

لمبی خاموشی…….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *