تبدیلی آ نھیں رھی وڑ گیئ تبدیلی۔ خان اپنے اصولوں کا آپ خون کرتا جارھا ھے۔

Abdul Shakoor June 13, 2018 284 No Comments

image

عمران خان وہ بندہ ھے جو ھر بار عروج پہ جاکر بمب کو ٹھڈا مار لیتا ھے۔جیسے بندہ ننانوے پہ چلے جایے تو آگے لڈو والا سانپ اس کی راہ تک رھا ھو۔ اب کی بار بھی کچھ ایسا ھی ھوا ھے چند دن پہلے جو اس نے اپنے آپ پہ خود کش کیا ھے اس سے اس کو بچانے میں خان کے سپورٹر ناکام ہی نھیں رھے بلکہ وہ خان سے نالاں بھی ھیں۔

 

چند دن پہلے عمران خان اپنی اھلیہ اور چند احباب کے ھمراہ عمرے کی ادائیگی کے لئے نور خاں ایئر بیس سے ایک چارٹرڈ طیارے سے سعودیہ کے لئے پرواز کرنے جا رھے تھے کہ ایف ائ اے کی ٹیم نے طیارے کو اڑان بھرنے سے روک کیونکہ اس میں ایک ایسا شخص سفر کرنے جارھا تھا جس کا نام ای سی ایل میں شامل تھا خان صاحب بجائے اس کے کہ اپنے اصولوں پہ عمل پیرا ھوتے عمران خان نے اپنے ہی اصولوں کو اپنی ضد اور انا کی بھینٹ چڑھا دیا ۔

 

اس وقت تک ھوائ جہاز نے اڑان نہ بھری جب تک عمران خان نے دو ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے باوجود ادھر ادھر گھنٹیاں گھما بجا کے اس شخص جس کا نام ذولفقار عباس بخاری عرف ذولفی بخاری تھا شخصی ضمانت پہ ساتھ نھیں لے گیا۔

 

چاہئے تو یہ تھا کہ جیسے ہی ایف ائ اے کی ٹیم نے بتایا تھا کہ زلفی بخاری کا ایگزیٹ لسٹ میں شامل گے اسے بولتا سوری بھائ یو کانٹ فلای ود اس پر خان تو خان ھے اب اس کا بیٹھنا اٹھنا کن کن کے ساتھ ھے۔خربوزے کو خربوزہ دیکھ کے رنگ بدلتا ھے۔خان صاحب آگے پیچھے اوپر نیچے دایئن بایئن وھی لوگ ھیں جن پہ کوئ قانون لاگو نھیں ھوتا۔

 

سچ پوچھو تو اکثر اوقات عمران خان کے کیئ ایسے اصول شکن کارنامے ھیں جن کو دفاع کرنا میرے لئے مشکل ھو جاتا اس سے اچھا تھا عمران خان اپنے دوست کو ھوائ جہاز سے اتار دیتے اور قانون کی بالا دستی کی اعلی مثال قائم کردیتے یا پھر ایک عمرہ یار کی یاری پہ قربان کرکے سچی یاری کی اعلی مثال قائم کردیتے تو آج جو عمران کے اپنے یی اصولوں کا گلا گھونٹنے میڈیا پہ ڈنکے بج رھے ھیں یہی ڈنکے خان کی اعلی ظرفی اور اصول پسندی کے بج رھے ھوتے ۔

 

عمران خان کو بہت احتیاط کرنا پڑے گی اگر خان ایسے ہی غلطیاں کرتا رھا تو وزیر اعظم تو کیا مجھے تو اپوزیشن لیڈر بھی بنتا نظر نھیں آتا اور جو کچھ احساس کمتری میں مبتلا پی ٹی ائ اور عمران خان کے جاھل سپورٹر لندن میں مکہ میں مدینہ کہیں خان کو دیکھ کر بندروں کی طرح اچھلتا کودنا شروع کردیتے ہیں نعرے لگانا شروع کردیتے ھیں وزیر اعظم عمران خان پرائم منسٹر عمران خان ان کی یہ حسرت دل میں ہی نہ رہ جائے۔

 

اور سنو جس طیارے پہ عمران خان صاحب عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے اپنی اھلیہ پیرنی کے ھمراہ وہ طیارہ بھی کرائے پی لیا گیا جس کا کرایہ جماعت کے فنڈ سے دیا جا رھا ھے افسوس بہت افسوس اس بندے کو عقل کب آئے گی یار۔ وڑ گیئ تبدیلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *